چیئرمین  پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ، اعلیٰ عدلیہ  کو نوٹس لینا چاہئے، توقع کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا: شاہ محمود قریشی

چیئرمین  پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ، اعلیٰ عدلیہ  کو نوٹس لینا چاہئے، توقع کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کاکہنا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی  کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کل ہم نے  چیئرمین پی ٹی آئی  کی رہائی کیلئے اپیل دائر کرنی ہے۔وکالت نامے پر جب تک ان کے دستخط نہیں ہوں گے ہم اپیل کیسے فائل کر سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ   اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے، ان  کو بھجوایا جانے والا کھانا ان کو نہیں دیا گیا۔و کلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلاء نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلاء کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔

 شاہ محمود قریشی  کاکہناتھا کہ پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیا گیا بورڈ منتظر تھا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین کو وہاں نہیں لایا گیا۔اٹک میں تو ایک مستند ڈاکر کا عہدہ موجود ہی نہیں ہے صرف ایک ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہے۔چیئرمین  پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا۔امید ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کا بنیادی اور آئینی حق دیا جائے گا۔کور کمیٹی کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی چیئرمین کا تحفظ اور ان کی رہائی ہے جس کیلئے ہم تگ و دو کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں