وینرویلا ،عورتوں نے کھانا خریدنے کے لیے اپنے بال بیچنا شروع کر دئیے

وینرویلا ،عورتوں نے کھانا خریدنے کے لیے اپنے بال بیچنا شروع کر دئیے

وینر ویلا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جب عورتوں نے زندگی کی بنیادی کو حاصل کرنے کے لیے اپنے بال بیچنے شروع کر دئیے۔ ان بالوں کو بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم یہ عورتیں خوارک، ادویات اور بچوں کے ڈائپر پر خرچ کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وینرویلا سے کو لمبیا کے بارڈر پرروزانہ بال بیچنے کے لیے جانے والی عورتوں کی تعداد 200ہے۔یہ صورت حال گذشتہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آ رہی ہے۔کولمبیا کے سرحدی علاقوں میں یہ کاروبار کافی پھل پھول رہا ہے، بہت ساری عورتیں اپنے بچوں کو گود میں اُٹھائے آتی ہیں اور اپنے بال بیچ کر خوراک حاصل کر تی ہیں۔
ماربل کا تعلق وینزویلا کے ایک غریب خاندان سے ہے، ماربل نے اپنے بھائی سے جب بالوں کے کاروبار کے بارے میں سنا تو اُس نے فوری طور کولمبیا جانے کا ارادہ کیا، ماربل کا کہنا تھا میرے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، مگر جلد ہی مجھے اپنا ارادہ ملتوی کرنا پڑا کیونکہ میرے بال بہت چھوٹے تھے۔
وینزویلا کا شمار دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، مگر اس وقت وینز ویلا کی معاشیات بحران کا شکار ہے لاکھوں لوگ خوراک کی کمی اور مہنگے علاج کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں۔