ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز بلا تعطل بحال رکھنے کا حکم برقرار

 ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز بلا تعطل بحال رکھنے کا حکم برقرار
سورس: file

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

 چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا۔ لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت21 فروری تک ملتوی کردی۔

انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کے خلاف پی ایس 110 سے آزاد امیدوار  نے درخواست دائر کی تھی۔

مصنف کے بارے میں