بھارت، آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماکہ

 بھارت، آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماکہ

مدھیا پردیش  :بھارت  میں آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماکہ ہوا ہے۔ بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں بڑے دھماکے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 75 دیگر زخمی ہو گئے۔ فائر کریکر پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے اٹھ رہے ہیں، جبکہ ہسپتال کے حکام نے 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔جائے وقوعہ پر درجنوں ایمبولینسیں اور فوجی ہیلی کاپٹر  زخمیوں کو نکالنے کے لیے  موجود ہیں ۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا ہسپتال کے حکام  کاکہنا ہے کہ اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  ہسپتال میں 65 زخمی افراد کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 10 دیگر کو بڑے ہسپتالوں کو بھیجا گیا ہے۔

 تمام افراد کو فوری طور پر مقامی سرکاری ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق فیکٹری میں تقریباً 200 سے 300 افراد کام کرتے ہیں، تاہم یہ نہیں معلوم کہ دھماکے کے وقت کتنے افراد اندر موجود تھے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادیو نے کہا کہ دھماکے کی رپورٹس انتہائی افسردہ  ہیں، مزید کہا کہ قریب کے بڑے ہسپتالوں کے برن یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری اقدامات کریں۔

مصنف کے بارے میں