فیس بک اپنے صارفین کیلئے نیا شاندار فیچر لے آیا

نیویارک: صارفین کی دلچسپی کے لیے فیس بک نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرادیا۔فیس بک کے مطابق صارفین کے لیے نیا فیچر تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ کرنے کی صورت میں سامنے لایا گیا ہے۔

اب فیس بک صارف اپنی ویڈیوز، تصاویر، من پسند تمام پوسٹ اور ایونٹ وغیرہ کو باآسانی اسکریپ بک اسٹائل فیچر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور اینڈروئیڈ میں موجود ہے جب کہ اسے آئی او ایس میں بھی جلد شامل کردیا جائے گا۔اس فیچر کے تحت صارف اپنی فیچر البم کو بھی ذاتی پروفائل میں دیکھ سکیں گے۔فیچر البم پر پرائیوسی بھی موجود ہے جس بنا پر صارف جسے چاہیں اپنی البم شیئر کرسکتے ہیں اور جسے نہ دکھانا چاہیں اس پر پرائیویسی بھی لگاسکتے ہیں۔