امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں خفیہ تنصیبات کا انکشاف

امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں خفیہ تنصیبات کا انکشاف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: امریکی ڈرون طیاروں نے ایران میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی خفیہ تنصیبات کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح ایران جوہری معاہدے کی ایک اہم شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ امریکی فوج میں سیکرٹ آپریشنز کے ایک سابق رکن برٹ ولیکوئچ کا کہنا تھا کہ میں ایران میں ان خفیہ بیلسٹک میزائلوں کے ملنے اور ان کی جگہ کے تعین پر کسی طور بھی حیران نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  فلسطینی   قیادت کو چن چن کر قتل کرنے کی پالیسی دوبارہ بحال ہوسکتی ہے، اسرائیلی وزیر 
 انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے اس لیے علیحدگی اختیار کی کیوں کہ اس کا متن شیطانی تھا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر کو بعض لوگوں نے یہ خفیہ معلومات پہنچائی کہ ایران میں اس نوعیت کی تنصیبات موجود ہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایرانیوں کی جانب سے روزانہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی
 سابق امریکی عسکری اہل کار نے بتایا کہ ہم طویل عرصے سے جانتے تھے کہ ایران خفیہ بیسلٹک میزائل کی تیاری کے لیے شمالی کوریا کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ لہذا شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ہمیں ممکنہ خفیہ سرگرمیوں کو زیر غور رکھنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں