دو جزیروں میں صرف3.8 کلومیٹر کی دوری ، مگر 20 گھنٹے کا فرق 

دو جزیروں میں صرف3.8 کلومیٹر کی دوری ، مگر 20 گھنٹے کا فرق 

ماسکو: قطب شمالی کے نزدیک بحیرہ بینگ میں دو چھوٹے چھوٹے جزیرے ایسے بھی ہیں جو ایک دسرے سے صرف 3۔8 کلومیٹر دوری پ رہیں لیکن پھر بھی ان کے وقت میں پورے 20 گھنٹے کا فرق ہے ۔ 

یعنی اگر ایک جزیرے پر رات کے 12 بجے ہوں تو ٹھیک اسی وقت دوسرے جزیرے پر الگی رات 8 بجے رہے ہوں گے ۔ 

مجموعی طور پر ڈیو میڈر کہلانے والے ان جزیروں میں سے بڑا جزیرہ بگ ڈیو میڈ روس کی سمندری حدود میں جبکہ چھوٹا لٹل ڈیو میڈ امریکی سمندری حدود میں واقع ہے ۔ 

یہ وہ چیز ہے جو ان دونوں جزیروں کے وقت میں اتنے بڑے فرق کی وجہ بھی ہے ۔ روسی حدود میں ہونے کے باعث بڑے جزیرے بگ ڈیو میڈ پر پیٹڑ و پافلو فکس کا مچاٹسکی اسٹینڈرڈ ٹائم کا اطلاو ہوتا ہے جو عالمی معیاری ووت کے مقابلے میں بارہ گھنٹے آگے ہے ۔ اس کے برعکس امریکی حدود میں ہونے کی وجہ سے چھوٹے جزیرے لٹل ڈیو میڈ پر پیسفک اسٹینڈرڈ ٹائم کا اطلاق کیا جاتاہے جو عالمی میعاری وقت سے پورے آٹھ گھنٹے پیھچے ہے ۔