فرانس نے انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابند ی عائد کر دی

فرانس نے انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابند ی عائد کر دی

پیرس : فرانس میں غیر صحت مند نظر آنے والی اور انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی کا قانون فافذ العمل ہو گیا ۔ماڈلز کو اپنی جسمانی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا سرٹیفکیٹ دکھنا ہو گا جس میں ان کی جسامت کے لحاظ سے وزن کی تفصیل درج ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد خوراک کے عدم توازن اور نام نہاد خوبصورتی کے نا قابلِ حصول نمونوں سے نمٹنا ہے۔
یکم اکتوبر سے ایسی تمام تصاویر جن میں ڈیجیٹل تبدیلیاں کی گئی ہوں گی ان پر لیبل لگا ہوگا۔ایسی تصاویر جہاں ماڈل کے ظاہر کو بدلنے کی ضرورت ہو گی وہاں یہ بات بتائی جائے گی کہ تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

اس سے پہلے متعارف کروائے گئے قانون میں ماڈلز کے لیے کم سے کم بی ایم آئی یقنی جسم اور قد کے لحاظ سے وزن تجویز کیا گیا تھا تاہم اس پر فرانس کی ماڈلنگ ایجنسیوں نے احتجاج کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی، سپین اور اسرائیل بھی یہ قانون منظور ہو چکے ہیں۔