Get Alerts

 ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی جانب بڑی پیش رفت،ٹرمپ کا 'پروجیکٹ فریڈم' عارضی طور پر روکنے کا اعلان

 ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی جانب بڑی پیش رفت،ٹرمپ کا 'پروجیکٹ فریڈم' عارضی طور پر روکنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں جاری 'پروجیکٹ فریڈم' کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ ایک جامع اور حتمی معاہدے کی راہ میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹرتھ سوشل' پر جاری بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام درج ذیل عوامل کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے،پاکستان اور دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل،  ایرانی نمائندوں کے ساتھ جاری بات چیت میں مثبت پیش رفت، جو ایک بڑے سفارتی حل کی جانب اشارہ ہے،
 ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد اب سفارت کاری کو موقع دینے کا فیصلہ ہے۔
امریکی صدر نے یہ نکتہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ 'پروجیکٹ فریڈم' (جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کا مشن) کو وقتی طور پر روکا جا رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فی الحال برقرار رہے گی۔ اس معطلی کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات حتمی شکل اختیار کر پاتے ہیں یا نہیں۔
دفاعی اور سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں جنگ کے بادل چھٹنے کی پہلی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: