Get Alerts

پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن 'پروجیکٹ فریڈم' روک دیا گیا: مارکو روبیو

پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن 'پروجیکٹ فریڈم' روک دیا گیا: مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خصوصی درخواست پر آبنائے ہرمز میں جاری امریکی فوجی آپریشن "پروجیکٹ فریڈم" کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر رابطہ کر کے متبادل تجویز دی تھی کہ اگر امریکہ "پروجیکٹ فریڈم" کو روکتا ہے تو خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے اور ایک نئے معاہدے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے اس تعمیری موقف اور سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے اس آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مارکو روبیو نے مزید واضح کیا    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے اور پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق، آبنائے ہرمز جیسے حساس ترین بحری راستے پر امریکی آپریشن کا رکنا ایک بڑی سفارتی پیش رفت ہے۔ اس اقدام میں پاکستان کا ثالثی یا مشیر کا کردار خطے میں اس کی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، اور اس سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید تناؤ میں عارضی کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگز: