غزہ پر جارحیت، جنوبی افریقہ نے بھی  اسرائیل سے سفارتکاروں کو واپس بلالیا

غزہ پر جارحیت، جنوبی افریقہ نے بھی  اسرائیل سے سفارتکاروں کو واپس بلالیا

غزہ :اسرائیل کی غزہ پر  جاری بربریت کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتکاروں  کو اپس بلالیا ہے۔  اسرائیل سے  چاڈ، اردن، بحرین، ترکیہ، ہنڈورس، چلی اور کولمبیا  اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ بولیویا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکا ہے۔ دنیا بھر سے مزید ممالک کی نیتن یاہو کے اس اقدام پر تنقید بھی جاری ہے اور سفارتکاروں کوبلانے  کا سلسلہ بھی ہے۔ 


جنوبی افریقہ  حال ہی  میں ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوا ہے جنہوں نے اپنے سفارتکار اسرائیل سے واپس بلائے ہیں ۔ جنوبی افریقی حکومت کی  طرف سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔

حکومتی وزیر کاکہنا ہےکہ   اسرائیل میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے واپس بلایا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

صدارتی دفترکے ترجمان کاکہنا ہےکہ  غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر بہت زیادہ تشویش ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں، سکولوں اور مہاجرین کیمپوں پر بھی بمباری کر رہی ہے اور اب تک  لگ بھگ دس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اس میں بچے بھی شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں