برطانوی شہری نے 100,000 چھریوں اور چاقوؤں سے26فٹ اونچا مجسمہ بنا دیا 

برطانوی شہری نے 100,000 چھریوں اور چاقوؤں سے26فٹ اونچا مجسمہ بنا دیا 

لندن: برطانونی شہری نے 100,000برطانوی شہری نے چھریوں سے26فٹ اونچا مجسمہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری کو  اس مجسمے کے لیے تمام چھریاں ، چاقو لندن پولیس نے عطیہ کیے ہیں ۔
لندن کے مجسمہ ساز ایلفی بریڈلے کا کہناہے وہ لوگ جو ہر سال چھری یا چاقو کا نشانہ ان کے درد اور تکلیف کو دوسروں تک پہنچانے اور لوگوں میں ان حملوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔تاکہ لوگوں اور حکام کو چاقو اور چھریوں کے حملوں کے بارے میں اقدامات کرنے کے لیے تیار کیا جائے ۔
اسکا مزید کہناتھا کہ اسے اس مجسمے کو تعمیر کرنے میں دو سال لگے کیونکہ اس نے لندن پولیس سے یہ چاقو اکھٹے کیے ۔ یہ وہ چاقو یا چھریاں ہیں جن سے لندن کے شہریوں پرحملے کیے گئے تھے۔ لندن پولیس حکام کا کہناہے کہ ہم نے یہ چاقو ،چھریاں اس مقصد کے لیے دیئے ہیں تاکہ مجرموں کو پتہ چل سکے کے وہ جیسا بھی جرم کریں ہم انہیں کیفر کردار تک پہنچا سکتے ہیں ۔
بریڈلے نے اس مجسمے کو لندن کے ٹریفلگر سکوئر پر نصب کرنے کے لیے ایک مہم بھی شروع کر دی ہے ۔