Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد، لاہور، راجن پور، علی پور، کہروڑ پکا اور گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی جبکہ کراچی کے نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، میٹروول، بلدیہ ٹاؤن اور بفر زون میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لودھراں، پاکپتن، ملتان، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شمالی علاقوں بشمول کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں اور تھرپارکر، عمرکوٹ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث احتیاط برتی جائے اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیگز: