اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ پالیسی سطح کے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں ٹیکس وصولیوں، ایف بی آر میں اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ جاری یہ مذاکرات 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن کے دوران آئندہ مالیاتی اہداف، ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور معیشت کے استحکام سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔