Get Alerts

تہران: ، ’دباؤ میں نہیں آئیں گے‘ : ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا سخت ردعمل

تہران: ، ’دباؤ میں نہیں آئیں گے‘ : ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا سخت ردعمل

تہران : ایرانی فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔

 ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے مطابق واشنگٹن کی سخت زبان مشرق وسطیٰ میں امریکی ناکامیوں اور سبکی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی فوجی مہم جوئی کی تو اس کا جواب اتنا سخت ہوگا جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔
 ایرانی قیادت نے زور دیا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ممکنہ کشیدگی یا تصادم کی تمام تر ذمہ داری براہِ راست امریکا پر ہوگی۔

ٹیگز: