لاہور میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 6 ہزر سے زائد ہو گئی

لاہور میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 6 ہزر سے زائد ہو گئی

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   لاہور میں 31  جبکہ صوبہ بھر میں  64نئے  ڈینگی کے تصدیق شدہ کیس رپورٹ کیے گئے ۔  اب تک لاہور میں  ڈینگی کے 6719 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکےہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ  اب تک جاری ہے۔پنجاب کے  دارالحکومت لاہور شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 31 نئے مریض سامنے آئےہیں جس کے بعد لاہور  شہر  میں ڈینگی کے 6719 کنفرم کیسز کی تعداد 6719 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 14 ہزار 649 تصدیق شدہ مریض رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 48 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 26 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں