Get Alerts

مریم نواز کی بیٹی حادثے کا شکار ہوگئی

مریم نواز کی بیٹی حادثے کا شکار ہوگئی
سورس: File photo

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مہرالنساء کو سرپرچوٹ آنے پراسپتال لیجایاگیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مہرالنساء انتہائی نگہداشت کے وارڈ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے پر مریم نواز کی حیدرآباد روانگی منسوخ  کردی گئی ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے قوم سے مہرالنساء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: