کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پرستاروں کی نظریں آج کے اس اہم مقابلے پر لگی ہوئی ہیں، جہاں شاہینوں کا ہدف جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنا ہے۔
کولمبو سے موصول ہونے والی اطلاعات کرکٹ شائقین کے لیے کچھ پریشان کن ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث میچ شروع ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ کھیل متاثر ہونے یا اوورز کی کٹوتی کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے ہیں۔ بیٹنگ لائن میں تسلسل اور بولنگ میں جارحیت پاکستان کا مضبوط پہلو ہے۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کی ٹیم بھی کسی اپ سیٹ کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔