Get Alerts

کیویز کے خلاف 'گرین شرٹس' کی جیت کا مشن، مائیک ہیسن میدان میں اترنے کو تیار

کیویز کے خلاف 'گرین شرٹس' کی جیت کا مشن، مائیک ہیسن میدان میں اترنے کو تیار

کولمبو :پاکستان کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے ملک نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل ایک جذباتی مگر پر عزم بیان جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، لیکن اس وقت وہ پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔
 مائیک ہیسن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کسی دوسرے ملک کی جیت کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا، "گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کے خلاف پلاننگ کرنا ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ ہوگا۔ مائیک ہیسن، جو مسلسل 7 سال تک کیویز (New Zealand) کی کوچنگ کر چکے ہیں، اب پاکستان کے لیے اپنی وفاداری نبھانے کو ایک بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔
ہیسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے کی میز پر اپنے ملک کے کھلاڑیوں اور جانے پہچانے چہروں سے مل کر بہت اچھا لگا، تاہم میدان میں ان کا مقابلہ پاکستان کی فتح کے لیے ہوگا۔مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ماہرینِ کرکٹ ان کے اس بیان کو پاکستان ٹیم کے لیے ایک مثبت حوصلہ قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ہیسن نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی نفسیات اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں۔

ٹیگز: