Get Alerts

گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل: 24 حلقوں میں پولنگ شروع، 400 سے زائد امیدوار میدان میں

گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل: 24 حلقوں میں پولنگ شروع، 400 سے زائد امیدوار میدان میں

گلگت:گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سخت سیکیورٹی میں شروع ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے اور ووٹرز میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
صوبے کے تمام 24 حلقوں میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ سرد موسم کے باوجود صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں۔
میدانِ جنگ میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 400 سے زائد امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی بھاری تعداد کی وجہ سے اس بار تمام حلقوں میں انتہائی کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
 کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، تاکہ ووٹرز پرامن ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

ٹیگز: