سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کر لی۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کر لی جس کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں: 'عالمی طاقتوں کے سربراہان بھارت مصالحے دار کھانا کھانے نہیں اسلحہ بیچنے جاتے ہیں'

یاد رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوا کرتی تھیں تاہم شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے رواں سال بھی قبل از وقت چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں