Get Alerts

پاکستان مکار دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

 پاکستان مکار دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مکار دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی سازش قرار دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے خلاف قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہپاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرنا جانتا ہے اور قوم کا مورال بلند ہے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دشمن کو خبردار کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے میں ہرگز ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔

ٹیگز: