Get Alerts

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب ، عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی طاقت کا اعتراف

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب ، عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی طاقت کا اعتراف

اسلام آباد :  بھارت کی جانب سے مبینہ بزدلانہ فضائی جارحیت کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کروایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے جنگی طیاروں، خصوصاً جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی، نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ان طیاروں کی شہرت میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جے ایف-17 تیار کرنے والی چینی کمپنی چنگدو ایوی ایشن کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستانی فضائی دفاعی ٹیکنالوجی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے ایف-17 کو ایک کامیاب اور موثر جنگی پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ اس کے برعکس، بھارت کی جانب سے استعمال کیے جانے والے رافیل طیارے جو کہ فرانسیسی کمپنی ڈساوالٹ ایوی ایشن کا تیار کردہ ہیں، اپنی کارکردگی کے حوالے سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی ہے، جو اس بات کا اظہار ہے کہ عالمی منڈی میں ان پر اعتماد متزلزل ہوا ہے۔

ٹیگز: