مظفرآباد/سیالکوٹ: بھارتی میزائل حملوں کے بعد مظفرآباد کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، متاثرہ علاقے شنوائی نالہ سے زخمی ہونے والی دو کمسن بچیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے بھی ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ایمرجنسی رسپانس کو مؤثر بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اسپتال نہ آئیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں قریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔