مینار پاکستان گواہی دیتاہے کہ پاکستان سیکولرازم کے لیے نہیں بنا، سراج الحق

مینار پاکستان گواہی دیتاہے کہ پاکستان سیکولرازم کے لیے نہیں بنا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان امریکہ اوربھارت کیلیے غزنوی،غوری اورابدالی بنیں گے۔
مینار پاکستان میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ان کے لیے آج زندگی کا ایک تاریخی اور ناقابل فراموش لمحہ ہے۔آج پنجاب کے نوجوانوں کا ایک تاریخی جرگہ مینارپاکستان پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ1940کواسی مقام سے ایک کاروان چلاتھاجس نے آزادی کانعرہ لگایا۔مینار پاکستان گواہی دیتاہے کہ پاکستان سیکولرازم کے لیے نہیں بناتھا۔اس کاروان نے کئی قربانیاں دےکرہمیں پاکستان بنا کردیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جو بھی پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا۔ہم وعدہ کرتے ہیں بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم پاکستان بچائیں گے۔آج پھرہم کوتجدیدعہدکرناہے کہ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ لوگ ہمارے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں۔قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مکمل ریاست ہے۔قائداعظم کے بعد ایک خاص ٹولے نے پاکستان پر قبضہ کرلیا۔اس ٹولے نے پاکستان کو نظریے سے دور رکھا۔
امیر جماعت اسلامی مزید کہا کہ پاکستان ایک عقیدہ اورنظریہ ہے،یہاں اسلامی نظام نظرنہیں آتا۔ہمارامعاشی نظام اور ادارے اسلامی نظام کے مطابق نہیں چل رہے۔پاکستان میں65فیصدنوجوان ہیں،ہمارا دشمن نوجوانوں سے ڈرتا ہے۔ ہمارے نوجوان امریکااوربھارت کیلیے غزنوی،غوری اورابدالی بنیں گے۔