سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بھارتی اقدام پر کردار ادا کریں، ملیحہ لودھی

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بھارتی اقدام پر کردار ادا کریں، ملیحہ لودھی
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائے، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

نیو یارک: پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والے بحران میں کردار ادا کریں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں اور پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتِ حال اور علاقائی امن کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائے۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔