iOS 17 اپ ڈیٹ آنے پر آئی فون 8 اور آئی فون ایکس کی قدر 50 فیصد کم ہوجائے گی

iOS 17 اپ ڈیٹ آنے پر آئی فون 8 اور آئی فون ایکس کی قدر 50 فیصد کم ہوجائے گی
سورس: File

کیلیفورنیا:   ایپل کی آئندہ آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ پرانے آئی فون ماڈلز کی ٹریڈ ان ویلیو میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔   اپ ڈیٹ کچھ ماڈلز کی قدروں میں 50 فیصد کمی کر دے گا۔

آئی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس سمیت کئی مشہور ماڈلز کے ساتھ ساتھ آئی فون ایس ای کے کچھ ماڈل نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ نتیجے کے طور پر یہ ماڈلز نئی خصوصیات جیسے اسٹینڈ بائی موڈ، لائیو اسٹیکرز اور نیم ڈراپ سے محروم ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ان کی قیمت  اور قدر میں کمی واقع ہوگی۔

Sell Cell  کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خاص طور پر دو ماڈلز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جن میں  آئی فون 8 (اور آئی فون 8 پلس) اور آئی فون ایکس شامل ہیں۔سمارٹ فونز کی قدر میں 50 فیصد تک کمی کا امکان ہے اور صارفین کو سیکورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ iOS 17 کے ریلیز ہونے پر ان اسمارٹ فونز کی ٹریڈ ان ویلیو 50 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

Sell Cell کے اعداد و شمار اس بات پر مبنی ہیں کہ آئی فون 6s اور آئی فون 7 کے ساتھ کیا ہوا جب iOS 16 کو ریلیز کیا گیا اور ان فونز کی اہمیت ختم ہوگئی تھی۔ آئی فون 6S اور 7 رینجز کی قدر میں اوسطاً 42.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب  ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں iOS 16 اپ ڈیٹ متعارف کرایا۔

Sell Cell کے ماہرین نے وضاحت کی کہ نہ تو آئی فون ایکس اور نہ ہی آئی فون 8 کو iOS 17 اپ ڈیٹ ملے گا جس کا مطلب ہے کہ فونز کو سیکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں ملے گا۔ جس سے آئی فون صارفین اور ان کے ڈیٹا کو  ہیکرز کےحملے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

 ایپل نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی  کہ اس کا iOS 17 اور آئی فون 15  کب ریلیز کیا جائے گا  لیکن آئی فون کی ریلیز کی پچھلی تاریخوں سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ  آئی فون 15 (iOS 17) ستمبر کے وسط میں آ جائے گا۔

مصنف کے بارے میں