Get Alerts

سیالکوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

سیالکوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

سیالکوٹ :سیالکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ بارش نے علاقے میں معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ٹیگز: