اب جعلی خبریں لگانے والے فیس بک اور گوگل کی گرفت میں کیسے آئیں گے، جانیئے

اب جعلی خبریں لگانے والے فیس بک اور گوگل کی گرفت میں کیسے آئیں گے، جانیئے

پیرس : فرانس میں فیس بک اور گوگل نے خبر رساں اداروں کے ساتھ مل کر جھوٹی خبروں اور جعلی پوسٹوں کو روکنے کےلئے مل کر کام شروع کردیا۔

نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، فیس بک گزشتہ ماہ جرمنی میں بھی یہ کام شروع کرچکی ہے، لیکن فرانس میں شروع کی جانے والی یہ مہم زیادہ جامع ہے کیونکہ اس میں صرف فیس بک اور گوگل ہی نہیں بلکہ اے ایف پی سمیت فرانس کا مین اسٹریم میڈیا بھی شامل ہے۔

اس مہم کا مقصد فرانس میں اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی بھی غلط معلومات کو اثر انداز ہونے سے روکنے کو یقینی بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں