پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، کامران ٹیسوری کا دعویٰ

پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، کامران ٹیسوری کا دعویٰ

کراچی: ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کا سبب بننے والے کامران ٹیسوری پارٹی میں  تقسیم سے انکار کردیا۔ کہتے ہیں فاروق ستار کا جو حکم ہوگا وہی کروں گا اورکسی بھی طرف سے راہیں جدا کرنے کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اچھی بات یہ ہے کہ یہاں انا کا مسئلہ نہیں ہے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا ٹیسوری کا معاملہ نہیں پسوڑی کا معاملہ ہے جبکہ کاغذات نامزدگی میں فاروق ستار کی رائے کو مقدم رکھا ہے۔

محفوظ یار خان نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے ارکان نااہل ہو چکے ہیں اور مینڈیٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے۔ یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں بحران پیدا ہوا تھا۔

رابطہ کمیٹی نے اجلاس بلاکر کامران ٹیسوری کی نہ صرف 6 ماہ کے لئے رکنیت معطل کی بلکہ انہیں رابطہ کمیٹی سے بھی خارج کیا جس کے بعد فاروق ستار نے اجلاس کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی رکنیت کچھ دیر کے لئے معطل کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں