لاہور سمیت ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

لاہور سمیت ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند
سورس: file

لاہور: عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ 

نگران حکومت کی جانب سے ملک بھر میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل کردیں۔

 ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس کے پیش نظر  پولنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

عام انتخابات 2024 میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مصنف کے بارے میں