تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطری وزیر اعظم نے مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سفارتی ذرائع سے اختلافات پر قابو پانے اور دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔