امیر جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہ ٹیلی فون

: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہ ٹیلی فون کرکے تبدیلی مذہب کا قانون واپس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے ہم اس کا غیر مقدم کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہ ٹیلی فون

چارسدہ:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہ ٹیلی فون کرکے تبدیلی مذہب کا قانون واپس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے ہم اس کا غیر مقدم کرتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہ ٹیلی فون کرکے تبدیلی مذہب کا قانون واپس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے ہم اس کا غیر مقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں چندکلومیٹر کاریلوے لائن ٹریک منظور کیا گیاہے، ملک سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے،غریب کیلیے مفت تعلیم اور علاج کی فراہمی ممکن بنائی جائے،جب تک عدالتوں میں قرآن کا نظام رائج نہ ہو کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں، سی پیک میں مغربی روٹ کا جو وعدہ کیا گیا پہلے اسکو پورا کیا جائے،سی پیک مغربی روٹ میں ریلوےلائن کومالاکنڈ،مردان ،پشاورسے گزارا جائے،پلی بارگین سے متعلق حکومتی آرڈیننس عدالتوں کوبدنام کرنیکی سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ نظام سے بغاوت نہ کرنیوالے بے غیرت ہیں،ظلم کے نظام کو ماننے والا منافق ہے،ظلم کانظام اللہ کانہیں انسان کابنایاہوا ہے۔