اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی کاروباری شخصیات کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی استحکام، صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور مختلف مسائل کے حل پر بات ہوئی۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کی تجاویز کو معاشی ترقی میں اہم قرار دیا اور ہر شعبے سے متعلق نجی کاروباری نمائندوں اور ماہرین سے مشاورت کو بڑھانے پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملکی وسائل کو بروئے کار لا کر خودکفالت کی طرف بڑھنا حکومت کا مقصد ہے۔ عوام دوست بجٹ کو کاروباری سہولیات کے لیے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے شرکاء نے بندرگاہوں پر کلیئرنس کے نظام میں شفافیت اور تیز رفتاری کی تعریف کی۔