ورلڈ کپ : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: image by Cricinfo

کارڈیف:کرکٹ ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی ، جیسن رائے نے 153 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیِ ،  انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 386 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز جیس رائے نے 121 گیندوں پر 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی ۔بریسٹو نے 50 گیندوں پر 6  چوکوں کی مدد سے 51 سکور کیے ، جوئے روٹ نے ایک چوکے کی مدد سے 29 گیندوں پر 21 سکور کیے ۔

جوئے بٹلر نے 44 گیندوں پر 2 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 64 سکور کیے ، مورگن نے 33 گیندوں پر 35 سکور کیے جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ۔ووکس نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 18 سکور کیے ، پلنکٹ نے 9 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 27 سکور کیے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور حسن مرزا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، مرتضیٰ اور رحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 280 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، شکیب الحسن نے 119 گیندوں پر شاندار 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 12 چوکے شامل تھے ۔تمیم اقبال نے 29 گیندوں پر 19 سکور کیے ، مشفیق الرحیم نے 50 گیندوں پر 44 سکور کیے جس میں دو چھکے شامل تھے ، محمود اللہ نے 41 گیندوں پر 28 سکور کیے ، مصدق حسین نے 16 گیندوں پر 26 سکور کیے۔

آرچر اور بن سٹوکس نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، پلنکٹ اور راشد نے ایک  ایک وکٹ حاصل کی ۔ووڈ نے دو کھلاڑی آئوٹ کیے۔