مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ  کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت

 مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ  کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ  کو اجازت دے دی اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ ناصر عباس کی جیل مینئول کے مطابق ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے  سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے رہنمافردوس شمیم نقوی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پر سماعت کی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس اپنے وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں