عرب ملک کے ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پاکستانی پھنس کر رہ گئے

عرب ملک کے ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پاکستانی پھنس کر رہ گئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر 3 دن سے پھنسے پاکستانی زائرین نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہیں، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم سالار قافلہ پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

زائرین کا موقف ہے کہ کاروان شاہ خراسان کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں اور سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، لہذا حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔