Get Alerts

اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 کشتیوں پر قبضہ

اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 کشتیوں پر قبضہ

تل ابیب :  اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے بحری قافلے پر حملہ کر کے تین کشتیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی اسرائیلی ناکہ بندی کے مقام سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور کی گئی۔

فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کے بحری قافلے پر اچانک حملہ کیا اور کم از کم تین کشتیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ حملے کے بعد لائیو نشریات بھی زیادہ تر منقطع کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام امدادی جہازوں اور ان پر سوار افراد کو محفوظ حالت میں اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب اسرائیل نے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے، جو اب رہا ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور امدادی مشنوں کی حفاظت پر زور دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: