ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار
کیپشن: ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار
سورس: فائل فوٹو

دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کررہے ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کر رہے ہیں اور قومی ٹیم کے ساتویں پوزیشن ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز پر حکمرانی کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ دیگر نمبروں پر روی چندر ایشون، ٹم ساوتھی، جوش ہیزلے ووڈ، نیل ویگنار، کگیسو رباڈا، جیمز اینڈرسن، جسپرت بمرا اور جیسن ہولڈر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ روہت شرما، روس ٹیلر، ایرون فنچ، جونی بریسٹو، ڈیوڈ وارنر، شائے ہوپ، کین ولیمسن اور ڈی کاک تیسری سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ڈیوڈ ملان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ، ڈیون کونوے، ویرات کوہلی، لوکیش راہل، محمد رضوان، ایون لیوس، راسی وین ڈار ڈاسن اور مارٹن گپٹل ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔