لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت "ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی"۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو جبراً چلانے کی کوشش کی۔
بلاول بھٹو نے ٹیکس کلیکشن میں صوبائی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سندھ صوبہ ٹیکس جمع کرنے میں دیگر صوبوں سے بہتر پرفارمنس دکھا رہا ہے جبکہ تمام صوبوں نے وفاق کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیکس کلیکشن میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں اور خود بھی تاجروں کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔