جنگ بندی معاہدہ: مزید 3 اسرائیلی اور 183 فلسطینی رہا

جنگ بندی معاہدہ: مزید 3 اسرائیلی اور 183 فلسطینی رہا

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں حماس نے مزید تین اسرائیلی مغویوں کو رہا کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں میں اوہد بن امی، ایلی شرابی اور لیوی شامل ہیں، جنہیں 183 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ان قیدیوں میں 18 ایسے افراد کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جبکہ 54 قیدیوں کو طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ، 111 فلسطینی قیدی وہ ہیں، جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک مجموعی طور پر 16 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔