Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج سے کل تک بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں بھی آج سے کل تک بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: