خود بخود صفائی کرنے والے جوتے ، ہر خاتون کی خواہش

خود بخود صفائی کرنے والے جوتے ، ہر خاتون کی خواہش

ٹوکیو :اب گھر کی صفائی کے لیے لمبے جھاڑو کی ضرورت نہیں بلکہ اب یہ کام ویکیوم شوز کریں گئے یعنی انھیں پہن کر بس گھر میں گھومیں، صفائی یہ جوتے خود کرلیں گے۔جاپانی آٹو کمپنی ڈینسو نے یہ جوتے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیے جو ہر خاتون کا خواب ہوسکتے ہیں۔
ان جوتوں کے اندر کوئی بیٹری نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا پیڈل ہے جو گیئرز سے منسلک ہے، انھیں پہن کر جب بھی آپ قدم آگے بڑھائیں گے تو یہ ویکیوم موٹر کو بجلی فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں ہر بڑھتے قدم کے ساتھ مٹی غائب ہوتی چلی جاتی ہے۔
جوتے جو مٹی اکھٹا کرتے ہیں وہ اندر بنے ایک چھوٹے سے ڈبے میں چلی جاتی ہے جو کہ تلے کے اندر چھپا ہے۔بس کرنا یہ ہوگا کہ ہر کچھ دیر بعد اس ڈبے کو خالی کرنا ہوگا ورنہ صفائی نہیں ہوسکے گی۔
یہ اتنے بھاری ہیں کہ انہیں پہن کر چلنا آسان نہیں جبکہ یہ بہت زیادہ مٹی بھی اکھٹی نہیں کرسکتے کیونکہ ڈبہ چھوٹا ہے اور بہت جلد بھر جاتا ہے۔تاہم جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور انھیں مزید بہتر بنایا جائے گا۔