دھند کا راج برقرار، فلائٹ آپریشن درہم برہم، موٹرویز بھی بند

دھند کا راج برقرار، فلائٹ آپریشن درہم برہم، موٹرویز بھی بند
سورس: file

لاہور:  پنجاب اور سندھ میں دھند برقرار ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے حدِ نگاہ کم رہ جانے پر بند کر دی گئی اور پنجاب،  خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔

دھند کے باعث  سکھر تا ملتانم موٹروے بند کر دی گئی ہے،  ایم فور شور کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک بھی موٹر وےبندہے۔

موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔ موٹر وے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دی جائے۔



دوسری جانب دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس کی بنا پر 3 پروازیں مختلف ایئر پورٹس پر منتقل جبکہ 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں