وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

Prime Minister Imran Khan's visit to Roza-e-Rasool PBUH, special prayers for the Muslim Ummah
کیپشن: فائل فوٹو

مدینہ منورہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ، کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے اور پاکستانیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کی دعوت انھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر وزرا بھی گئے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی روزہ رسول ﷺ کے نزدیک بیٹھے تصویر شیئر کی ہے۔

ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزیر بھی موجود ہیں۔