نومئی کاواقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کانتیجہ تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں:صداقت عباسی

نومئی کاواقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کانتیجہ تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں:صداقت عباسی

اسلام آباد : صداقت عباسی کاکہنا ہےکہ نو مئی کاواقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کانتیجہ تھا ۔صداقت عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ نو مئی کاواقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کانتیجہ تھا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں۔ 

صداقت عباسی نے پی ٹی آئی  سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  نو مئی کے بعد فیملی کےساتھ گلگت بلتستان چلا گیا تھا۔ ایک ماہ دوست کے گھر رہا سات مئی کو زوم میٹنگ بشری بی بی کی تجویز پرچلائی گئی۔

صداقت عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی جو واقعات ہوئے ہیں وہ نہیں ہونے چاہیں تھے،پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اب مزید اپنے کندھوں پر یہ بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔

4 مئی کو پلان بنا کہ6 مئی کو جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنی ہے۔7 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی کی گرفتاری  پر ایکشن دینا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ مزاحمت کے بعد مفاہمت کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ یہی تھا کہ  ہماری لڑائی اسٹیبلشمٹ سے ہے۔اداروں کے خلاف چیئرمین کے بیانئے کے اثرات سب کے سامنے ہیں۔

 نو مئی کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیئے میں ایک سال سے شدت آگئی تھی۔

 مزاحمت کے بعد مفاہمت نہیں ہوئی پی ٹی آئی ہی دربدر ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وزیر مملکت عثمان ڈار نے تحریک انصاف اورسیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا، مقصد فوج پر دبائو ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔