متحدہ عرب امارات جانے والے یہ اشیا اپنے ساتھ مت لے کر جائیں

متحدہ عرب امارات جانے والے یہ اشیا اپنے ساتھ مت لے کر جائیں

دبئی: متحدہ عرب امارات  حکومت نے واضح کیا ہے کوئی بھی مسافر اپنے ملک سے ممنوع اشیائ مت لے کر آئیں۔ وہ کون سی ممنوع اشیائ ہیں آئیے جانتے ہیں۔
*ادویات اور ہر قسم کی منشیات۔ایسی ادویات جن میں پابندی والے اجزاء کا استعمال کیا گیا ہو۔اگر آپ کو جان بچانے والی ادویات لے جانے کی حاجت ہے تو اپنے ساتھ ڈاکٹر کا نسخہ ضرور رکھیں تاکہ وقت پڑنے پر دکھایا جاسکے۔
*وہ ممالک کی اشیاء جن کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
*ہاتھی اور گینڈے کے دانت۔
*آلات جوااور ایسی مشینری۔
*ایسی اشیاء جو بت جیسی ہوں اور جن پر تصاویر کندہ ہوں۔
*استعمال شدہ یا ری کنڈیشنڈ ٹائیر۔
*تابکاری خارج کرنے والے آلات۔
*ایسی تصاویر ، اشیاء، پینٹنگز جو اسلام کے اصولوں کے خلاف ہوں۔
*کسی بھی ملک کے نقلی کرنسی نوٹ۔
*پکا ہوا یا گھر کا کھانا۔
*نفسیاتی امراض کے لئے ادویات صرف اس صورت میں لانے کی اجازت ہے اگر آپ انہیں اپنے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے پاس اس کا نسخہ موجود ہے۔
*مزیداشیاء کے بارے میں آپ www.dubai.aeپرجاکر سرچ کرسکتے ہیں۔
*کبھی اپنے ساتھ خشخاش یا پوست کی بنی ہوئی کوئی بھی چیز نہ رکھیں۔ نسوار، گٹکااور پان کے پتے بھی ممنوعہ اشیاء میں شامل ہیں۔