بدترین قحط ایک شخص کے لیے خوشخبری لے آیا 

بدترین قحط ایک شخص کے لیے خوشخبری لے آیا 

تائیوان کو جہاں 56 سالہ بدترین قحط سالی اور خشک سالی اک سامنا ہے وہیں یہ قحط ایک شخس کے لیے خوشخبری بھی لے آیا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں خشک سالی سے تمام مشہور جھیلیں خشک ہوچکی ہیں وہیں ایک خشک جھیل سے ایک شخص کو چندع سال قبل کھویا ہوا موبائل فون مل گیا ہے ۔

چھین  نامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ورکر نے مجھے کال کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سال قبل کھویا ہو ا فون مل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں یہ خبر سن کر بہت خوش ہو ، میراموبائل فون بالکل ٹھیک حالت میں مل گیا ہے ، خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر تائیون کی خشک ہوتی جھیلوں کی تصاویر زیر گردش ہیں جن پر لوگ موسمیاتی تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں۔