اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر تمام غیر ملکی وفود اور صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ویزہ پالیسی میں بڑی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام معزز مہمانوں بشمول بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی امیگریشن آنے والے تمام وفود کو پہنچنے پر ویزہ (On-Arrival Visa) فراہم کرے گی۔
نائب وزیرِ اعظم نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان آنے والے ایسے افراد کو بورڈنگ سے نہ روکیں جن کے پاس پہلے سے ویزہ موجود نہیں ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب تمام وفود اور غیر ملکی صحافی بغیر کسی دشواری کے پاکستان پہنچ سکیں گے۔