Get Alerts

لبنان میں جنگ بندی: فرانسیسی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف

لبنان میں جنگ بندی: فرانسیسی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن مذاکرات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے حصول کے لیے پاکستان کے سفارتی اور کلیدی کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔ جین نوئل باروٹ کا کہنا تھا کہ فرانس پائیدار امن کے لیے پاکستان کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی حالیہ سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام کے لیے طے شدہ عالمی اصولوں اور معاہدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے فرانسیسی ہم منصب نے علاقائی صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے اور سفارتی سطح پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: